ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپورمیں ناکام محبت کا دردناک انجام ۔ معشوقہ پر حملہ کے بعد عاشق نے کرلی خود کشی

کنداپورمیں ناکام محبت کا دردناک انجام ۔ معشوقہ پر حملہ کے بعد عاشق نے کرلی خود کشی

Sat, 01 Jan 2022 21:18:37    S.O. News Service

کنداپور،یکم جنوری (ایس او نیوز) ایک خاتون کے ساتھ محبت کی کوشش ناکام ہونے سے دل برداشتہ عاشق نے پہلے اپنی محبوبہ پر حملہ کرتے ہوئے اسے سنگین طور پر زخمی کردیا اور اس کے بعد اپنے گھر جا کر خود کشی کرلی ۔

کنداپور تعلقہ کے ہیسکوتور نامی مقام پر یہ واردات پیش آئی جس میں پیشہ سے رکشہ ڈرائیور راگھویندرا کولال (35) نے اس طرح کا انتہائی اقدام کیا ۔ پتہ چلا ہے کہ ایک عرصہ سے راگھویندرا اپنے ہی علاقے کی ایک خاتون کے عشق میں گرفتار تھا ۔ لیکن پچھلے چند دنوں سے ان دونوں کے تعلقات خراب ہوگئے تھے جس کی وجہ سے راگھویندرا ذہنی تناو اور افسردگی کا شکار ہوگیا تھا ۔

 بتایا جاتا ہے کہ راگھویندرا نے خاتون پر حملہ کرنے کے بعد اپنے گھر میں پھانسی کے پھندے سے لٹک کر خود کشی کرلی ۔ اس حملہ میں زخمی ہونے والی خاتون خطرے سے باہر ہے ۔

اس ضمن میں کنداپور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے ۔


Share: